افغانستان کی خراب صورتحال، ٹرانس ریلوے پراجیکٹ میں مشکلات پیش آرہی ہیں، وزیر خارجہ

تازہ ترین

تازہ ترین

افغانستان کی خراب صورتحال، ٹرانس ریلوے پراجیکٹ میں مشکلات پیش آرہی ہیں، وزیر خارجہ
افغانستان کی خراب صورتحال، ٹرانس ریلوے پراجیکٹ میں مشکلات پیش آرہی ہیں، وزیر خارجہ

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ٹرانس افغان ریلوے پراجیکٹ میں افغانستان کی صورتحال کے باعث مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ترجمان وزارت خارجہ کی جانب سے ویڈیو بیان جاری کیا گیا جس میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آج تاشقند میں وسطی و جنوبی ایشیائی رابطہ کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں، اگر ہمارے خطے نے معاشی و اقتصادی طور پر آگے بڑھنا ہے تو ربط ضروری ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا اپنے ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ کل ازبکستان کے صدر اور وزیر خارجہ کے ساتھ وزیر اعظم عمران خان اور میری ملاقات ہوئی، ملاقات میں خطے میں روابط کی اہمیت پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ٹرانس افغان ریلوے پراجیکٹ، ازبکستان کو براستہ افغانستان پاکستان سے ملائے گا، اس حوالے سے بھی ہمارا تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، ہم نے پورے روٹ کا جائزہ لیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ہماری بندرگاہیں وسطی ایشیائی ممالک اور افغانستان کو سمندر تک رسائی کا مختصر ترین راستہ فراہم کرتی ہیں، ہماری بندرگاہوں سے ان ممالک کی تجارت کو فروغ ملے گا، اس طرح خطے میں گوادر پورٹ اقتصادی سرگرمیوں کا مرکز بن سکتا ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ منصوبے میں مشکلات محض افغانستان کی صورتحال کے باعث پیش آ رہی ہے، اگر افغانستان کی صورتحال بہتر ہوئی تو ہم اس منصوبے پر آگے بڑھنے کے لیے تیار ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم اس منصوبے کی فزیبلیٹی کے لیے ورلڈ بینک کے ساتھ پہلے سے رابطے میں ہیں۔

مزید پڑھیں: تاشقند کانفرنس کے دوران وزیراعظم عمران خان اور افغان صدر کی ملاقات

Related Posts