الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈاپور کو آزاد کشمیر سے نکل جانے کا حکم دے دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈاپور کو آزاد کشمیر سے نکل جانے کا حکم دے دیا
الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈاپور کو آزاد کشمیر سے نکل جانے کا حکم دے دیا

اسلام آباد: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ایکشن لیتے ہوئے الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر علی امین گنڈاپور کو آزاد کشمیر سے نکل جانے کا حکم ‏دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈاپور کی آزاد کشمیر میں جلسے اور تقریر پر ‏پابندی عائد کر دی اور انہیں حکم دیا ہے کہ وہ فوری طور پر آزاد کشمیر سے نکل جائیں۔

اس حوالے سے آزادکشمیر الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری کو خط ارسال کر دیا ہے جس کے ‏مندرجات میں کہا گیا ہے کہ علی امین گنڈاپور کی تقاریر سے امن کا مسئلہ پیدا ہو رہا ہے اور ‏اشتعال انگیز تقریر و بیانات سے نقص امن کا خدشہ ہے۔

الیکشن کمیشن کے خط میں کہا گیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر اقدامات اٹھائے ‏جارہے ہیں۔ چیف سیکرٹری کو حکم دیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی ہدایت پرعمل کر کے رپورٹ دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: افغان مسئلے کا پرامن حل، پاکستان، امریکا، ازبکستان اور افغانستان پر مشتمل نیا اتحاد تشکیل

Related Posts