فاطمہ ثناء نے ایک میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کر نے کااعزاز حاصل کر لیا

تازہ ترین

تازہ ترین

فاطمہ ثناء نے ایک میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کر نے کااعزاز حاصل کر لیا
فاطمہ ثناء نے ایک میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کر نے کااعزاز حاصل کر لیا

سینٹ جونز:پاکستان ویمن کرکٹ کا روشن ستارہ فاطمہ ثناء ایک میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کر نے کااعزاز حاصل کر لیا۔

پی سی بی کے اعلامیہ کے مطابق فاطمہ ثناء کو کراچی کی گلیوں میں ہی کرکٹ کھیلنے کا شوق پیدا ہوا۔ فاطمہ نے جیمز اینڈرسن کو دیکھ کر فاسٹ باؤلنگ شروع کی، اپنے دوستوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے فاطمہ جیمز اینڈرسن کا انداز اپنانے کی کوشش کرتیں تھیں۔

19 سالہ دائیں بازو کی تیز رفتار باؤلر نے انٹیگوا میں ویسٹ انڈیز ویمن کے خلاف قومی خواتین ٹیم کی مسلسل دو آخری فتوحات میں فاطمہ ثناء کا اہم کردار رہا،انہوں نے سیریز کے آخری دو ون ڈے میچوں میں نو وکٹیں حاصل کیں۔

جب جویریہ خان کی ٹیم نے چوتھے ون ڈے میں چار وکٹوں سے اور پانچویں ون ڈے میں (ڈی ایل ایس) طریقہ کار ذریعے 22 رنز سے کامیابی حاصل کی۔فاطمہ نے میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔

پچھلے آٹھ سالوں میں کسی بھی پاکستانی خاتوں باؤلر کی جانب سے پانچ وکٹیں حاصل کرنے کا یہ پہلا کارنامہ ہے،اس سے قبل سعدیہ یوسف نے جولائی 2013 ڈبلن میں یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا۔

فاطمہ ثناء نے صرف سات اوورز میں 39 رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں،بارش سے متاثرہ اس میچ میں پاکستان نے 34 اوورز میں 194 رنز کا دفاع کیا۔فاطمہ نے ویسٹ انڈیز کی ماہر بیٹسمین برٹنی کوپر اور ڈینڈرا ڈاٹن کی وکٹیں حاصل کیں۔

میزبان ٹیم کی ان دونوں کھلاڑیوں اپنی ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنائے تھے۔فاطمہ نے سیریز کے فائنل میچ کے بعد پی سی بی ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے کہاکہ جب میں نے 2019 میں پاکستان کی شرٹ پہنی تو یہ میری زندگی کے خوشگوار ترین لمحات تھے۔

مجھے معلوم تھا کہ مجھے ٹیم میں اپنی کارکردگی کے ذریعے اپنی جگہ مضبوط کرنے کی ضرورت ہے تاکہ میرا ملک مزید کامیابیاں حاصل کر سکے۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی کرکٹرز سے مقابلے کے لیے فٹنس،جم اور نیٹ سیشن میں خوب محنت کرنا پڑتی ہے۔

فاطمہ نے کہا جب آپ کو نتائج ملتے ہیں تو یہ یقینی طور پر اس سیآپ کو خوشی ملتی ہے اور جب آپ کامیابی کا مزہ چکھنا شروع کردیتے ہیں تو اس سے آپ کو مزید محنت کرنے کی ترغیب ملتی ہے۔فاطمہ نے دونوں سائیڈز کے فاسٹ باؤلرز میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں۔

مزید پڑھیں: بابر اعظم کی انگلش ویمن کرکٹر کی جانب سے تعریف، سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے

انہوں نے 15.09 کی ایوریج اور 16.9 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 11 وکٹیں حاصل کیں۔ مئی 2019 میں فاطمہ نے جنوبی افریقہ کے خلاف ڈبیو کیا تھا فاطمہ کا اسٹرائیک ریٹ 25.7جو کہ بنگلہ دیش، انڈیا،پاکستان اور سری لنکا کی فاسٹ باؤلرز میں سب سے بہترین ہے۔

Related Posts