پاکستان اسٹاک مارکیٹ، تیزی کا رجحان برقرار ، 38 پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

PSX ends flat ahead of Eid holidays

‎کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیر کو تیزی کا رجحان برقرار رہا، 38پوائنٹس بڑھ گئے تاہم کے ایس ای 100 انڈیکس 47800پوائنٹس کی سطح پر ہی برقرار رہا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 18ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ 54.32فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔

16 جولائی کو پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روزجمعہ کو کاروبارحصص میں تیزی دیکھی گئی،کے ایس ای100انڈیکس 47600سے بڑھ کر47800پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 49ارب روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا۔

جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 83کھرب روپے سے تجاوز کر گیا،کاروباری تیزی کے سبب 61.89فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا،سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی فوڈز،ٹیلی کام،پیٹرولیم سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس میں 206.07پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا۔

جس سے انڈیکس 47628.26 پوائنٹس سے بڑھ کر 47834.33پوائنٹس پر جا پہنچا اسی طرح 91.36پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 19118.99پوائنٹس سے بڑھ کر 19210.35پوائنٹس ہو گیا۔

جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 32439.15پوائنٹس سے بڑھ کر 32564.80پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 49 اب 89 کروڑ 92 لاکھ 24ہزار 455 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 82کھرب97ارب 18کروڑ 82لاکھ888روپے سے بڑھ کر 83کھرب47ارب 8کروڑ74لاکھ25ہزار 343روپے ہو گیا۔

Related Posts