لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند شاہراہ قراقرم پرٹریفک بحال

تازہ ترین

تازہ ترین

Karakoram Highway between Gilgit to Chilas Diamer restored for traffic

چلاس:گلگت سے چلاس دیامر کے درمیان لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند شاہراہ قراقرم کو ٹریفک کے لئے کھول دیاگیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کے کارکنوں نے لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے جمع ہونیوالا ملبہ 23 پوائنٹس سے ہٹادیا ہے اور 48 گھنٹوں کی سخت کوششوں کے بعد سڑک کو دوبارہ کھول دیاہے۔

تتہ پانی اور رائے کوٹ کے درمیان مختلف مقامات پر شاہراہ قراقرم بند ہونے کے بعد مشکل حالات اور خراب موسم کے باوجود ایف ڈبلیو او نے شاہراہ کو دوبارہ کھول دیا۔

مزید پڑھیں:سی ویو پر پھنسا جہاز نکالانہ جاسکا،ساحل پر جہازدیکھنے کیلئے شہریوں کو ہجوم

واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں شاہراہِ قراقرم پر 9 مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس کے بعد شاہراہِ قراقرم کھولنے کا کام جاری تھا تاہم گلگت استور روڈ کو ٹریفک کیلئے پہلے ہی کھول دیاگیا تھا۔

دیامر گوہر آباد سے لال پری تک مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم پر ٹریفک دو دن تک معطل رہا جبکہ محکمہ داخلہ گلگت بلتستان کے مطابق گلگت استور روڈ 15 مقامات پر لینڈ سلائیڈئنگ کے باعث بلاک ہوا تھا۔

یاد رہے کہ گلگت بلتستان میں شاہراہ قراقرم اور دیگر ذیلی سٹرکیں بلاک ہونے کے باعث بیشتر سیاح ان علاقوں میں مختلف مقامات پر پھنس گئے تھے۔

Related Posts