کوئٹہ: خضدار میں قومی شاہراہ پر تیزرفتار مسافر کوچ اور کار کے تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ وڈھ کے قریب پیش آیا جہاں قومی شاہراہ پر کوچ اور کار کی ٹکر ہوئی۔ حادثے کے نتیجے میں 5 افراد انتقال کر گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے 5 افراد کی میتیں ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ حادثے کی وجوہات پر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
خیال رہے کہ اِس سے قبل صوبہ پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان میں بس اور ٹریلر کے خوفناک تصادم کے نتیجے میں 28 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ڈی جی خان میں 7 روز قبل تونسہ روڈ پر ہونے والے حادثے کے نتیجے میں 28 افراد جاں بحق جبکہ 30 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
مزید پڑھیں: ڈی جی خان، بس اور ٹریلر کا خوفناک تصادم، 28 افراد جاں بحق ہوگئے
قبل ازیں کراچی سے جانے والی مسافر بس اور کرین کے مابین تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔
گزشتہ ماہ یہ افسوسناک حادثہ قومی شاہراہ پر وندر ناکہ کھاڑی کے قریب پیش آیا جہاں مسافروں کو لے کر جانے والی کوسٹر بس اور کرین کا تصادم ہوا۔
مزید پڑھیں: لسبیلہ، مسافر بس اور کرین کا تصادم، 5افراد جاں بحق، متعدد زخمی
قبل ازیں نیشنل ہائی وے پر بس اور وین کے مابین خوفناک تصادم کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔
آج سے 3 ماہ قبل یہ افسوسناک واقعہ خیرپور کے قریب اولڈ نیشنل ہائی وے پر پیش آیا جہاں بس اور وین کی ٹکر کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
مزید پڑھیں: نیشنل ہائی وے پر بس اور وین کا تصادم، 12 افراد جاں بحق ہو گئے
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








