کراچی: میاں ناصر حیات مگوں صدر ایف پی سی سی آئی نے فیڈریشن ہاؤس میں ای کامرس ٹرینرز اور پریکٹیشنرز کے ایک اجتماع کا خیرمقدم کیا ہے۔ جس میں ایمزون کے پلیٹ فارم کے ذریعہ عالمی سطح پر تجارت اور کاروباری سرگرمیوں کے بارے میں پریکٹیکل معلومات فراہم کی گئیں۔
ایف پی سی سی آئی کے صدر نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ پاکستان اور اس سے باہر کے اعلیٰ ٹیلنٹ نے سیمینار میں شرکت کی ہے اور حقیقی دنیا کے طریقوں اور کامیابی کی مثالوں پر مبنی اپنی پرزینٹیشن دیں۔
انہوں نے آگاہی سیشن کو کامیاب بنانے پر شرکاء کی تعریف کی اور ایمیزون کی طرف سے پاکستان کو دوبارہ اپنی آفیشل فروخت کنندگان کی فہرست میں شامل کرنے کو ایک بہترین فیصلہ قرار دیا ہے۔
میاں ناصر حیات مگوں نے کہا کہ پاکستان سے عالمی سطح پر اربوں روپے مالیت کی مصنوعات کو فروخت کرنے کے لیے مندرجہ ذیل سیکٹر اہم ہیں۔ ٹیکسٹائل، ہوزری، دستکاری، کھلونے، تحفہ جات، ثقافتی مصنوعات، کٹلری اور کراکری، کھیلوں کے سامان، حفظان صحت سے متعلق مصنوعات، کتابیں، پلاسٹک کی مصنوعات اور دیگر بہت کچھ فروخت کیا جا سکتا ہے۔
ناصر حیات مگوں نے وزارت تجارت، اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی)، ٹر یڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان اور ایمیزون کا شکریہ ادا کیا کہ پاکستانی تاجروں کو ایمیزون کے پلیٹ فارم کا استعمال کرکے دوبارہ فروخت شروع کرنا ممکن بنا دیا گیا ہے۔
انہوں نے موقع کا پورا استعمال کرنے کے لئے ایف پی سی سی آئی کی حمایت کی بھی آفر کی۔ آگاہی اجلاس میں پاکستان کے ای کامرس رہنماؤں اور اس سے وابستہ صنعتوں کے نمائندوں جیسے مالیاتی اداروں، انٹرنیٹ اور دیگر ڈیجیٹل خدمات فراہم کرنے والے، تعلیمی محققین، وغیرہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اطہر سلطان چاؤلہ نائب صدر ایف سی سی آئی نے کہا ہے کہ ایف پی سی سی آئی کاروباروں کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے استعمال کے ذریعے ترقی اور تنوع پیدا کرنے کے لئے نئی منڈیوں اور نئی راہوں میں مدد دینے کے لئے پرعزم ہے اور عالمی سطح پر مال بیچنے کے لئے ایمزون بین الاقوامی سطح پر ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔
انہوں نے نمایاں شرکاء کی گہری دلچسپی پر شکریہ ادا کیا؛ جن میں وزارت کامرس کی محترمہ عائشہ مورانی، اسٹیٹ بینک کے نور اللہ، ٹی ڈی اے پی کے مطاہہ مقصود، حب لیدر کے اسفند یار فرخ، ایکسٹر یم کامرس کے عاطف، امیج پاکستان کی محترمہ مریم احمد اور فشری اینڈ بریمرز کے بدر خوشنودشا مل ہیں۔
پاکستان یو کے بزنس کونسل،ایف پی سی سی آئی کے چیئرمین عمران خلیل نصیر نے سامعین کو آگاہ کیا کہ پاکستان سے ایمیزون پر فروخت کیسے شروع کی جا سکتی ہے اور آئندہ برسوں میں اس میں کس طرح مستقل اضافہ کیا جاسکتا ہے۔
ایف پی سی سی آئی اپنے ممبروں، کاروباری افراد، اور ایس ایم ایز کو اپنے کاروبار کو چلانے، بڑھانے اور عالمی سطح پر ایک واضح مقام بنانے کے لئے عملی معلومات فراہم کرنے کے لئے ہمیشہ تیار ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سندھ حکومت نے نئے صنعتی زون”نکاٹی ٹو“ کے قیام کی تجویز پر کام تیز کر دیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








