سندھ میں ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے فورسز تعینات کرنے کا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

سندھ میں ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے فورسز تعینات کرنے کا فیصلہ
سندھ میں ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے فورسز تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: سندھ بھر میں کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی وباء کے پیش اور اس کی روک کے لئے ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

این سی او سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق این سی او سی کے اجلاس میں شہر قائد میں کورونا وائرس کی وباء کے پھیلاؤ کی صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا، اس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ کورونا وباء کا پھیلاؤ روکنے کے لئے سندھ حکومت کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔

این سی او سی اجلاس میں کہا گیا کہ وفاق سندھ حکومت کی انتہائی نگہداشت کی صلاحیت بڑھانے کے لئے اپنی جانب سے پوری مدد کررہا ہے اور سندھ حکومت کووینٹی لیٹرزاور آکسیجن بیڈز کی فراہمی کا عمل جاری ہے، اب ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا ایس او پیزسخت کرنے کی تجویز، کراچی میں مکمل لاک ڈاؤن سے متعلق فیصلہ آج ہوگا

دوسری جانب واضح رہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر سندھ حکومت کی جانب سے سندھ میں لاک ڈاؤن لگانے پر غور کیا جارہا ہے، اس ضمن میں وزیر اعلیٰ ہاؤس میں اجلاس جاری ہے، جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

Related Posts