اسٹیل مل کرپشن کیس، سابق چیئرمین معین آفتاب 12 سال بعد عدم ثبوت پر بری

تازہ ترین

تازہ ترین

اسٹیل مل کرپشن کیس، سابق چیئرمین معین آفتاب 12 سال بعد عدم ثبوت پر بری
اسٹیل مل کرپشن کیس، سابق چیئرمین معین آفتاب 12 سال بعد عدم ثبوت پر بری

کراچی: احتساب عدالت نے اسٹیل مل کرپشن کیس میں پاکستان اسٹیل ملز کے سابق چیئرمین معین آفتاب شیخ کوالزامات ثابت نہ ہونے کے باعث 12 سال مقدمہ چلنے کے بعد بری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کراچی میں سابق چیئرمین اسٹیل مل معین آفتاب کے خلاف کرپشن کیس کا فیصلہ سنایا گیا۔ عدالت نے عدم ثبوت کی بنیاد پر ملزم کے حق میں بری ہونے کے احکامات جاری کردئیے۔

احتساب عدالت نمبر 4 نے آج سابق چیئرمین اسٹیل ملز کے بری ہونے کا فیصلہ سنایا۔ معین آفتاب پر اسٹیل ملز میں 31 کروڑ روپے کی خردبرد کا الزام عائد کیا گیا تھا جو 2012 سے  کرپشن ریفرنس میں بطور ملزم پیش ہوتے رہے۔

قبل ازیں 31 کروڑ کا گھپلہ کرنے کے الزام میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ڈھائی سال سے زائد عرسے تک معین آفتاب کو حراست میں رکھا، تاہم بدعنوانی کا یہ الزام 12 سال پیشیاں بھگتنے کے بعد بھی ثابت نہ ہوسکا۔

عدالتی کارروائی کے دوران سابق چیئرمین اسٹیل ملز کے خلاف 22 گواہان کے بیانات بھی قلمبند کیے گئے اور کرپشن کے الزامات پر معین آفتاب کے خلاف علیحدہ علیحدہ 10 مقدمات بھی قائم کیے گئے، تاہم تمام تر بھاگ دوڑ بے نتیجہ ثابت ہوئی۔

اس سے بھی پہلے سن 2009ء میں سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری نے اسٹیل ملز میں ہونے والی کرپشن پر از خود (سوموٹو) نوٹس لیا تھا۔ احتساب عدالت نے معین آفتاب کے ہمراہ 16ٹریڈ ڈیلرز کو بھی بری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: بند اسٹیل مل کے افسران کیلئے نئے ایئرکنڈیشنرز کی کھیپ پہنچ گئی

Related Posts