اگر آپ کے ہاتھ میں ذائقہ ہے توآپ کو اپنا ہنر لوگوں تک پہنچانے کیلئے کسی مخصوص جگہ کی ضرورت نہیں ہوتی لیکن جب بات مزیدار کچوری کی ہو تو شاہ فیصل کالونی نمبر 3 میں دہلی سویٹ کی کچوری کا مقابلہ بہت مشکل ہے۔
مونگ کی دال میں بننے والی ان کی خاص کچوری ایک مکمل ناشتہ بناتی ہے جو کہ سب سے عام اور پسندیدہ اسٹریٹ فوڈز میں سے ایک ہے۔ ذائقے دار مونگ کی دال کے آمیزے کے ساتھ یہ کچوری کھانے والے کو اپنے سحر میں جکڑ لیتی ہے۔
کچوری کو مزیدار مسالہ دار آلو کی ترکاری ، گاجر کے اچار اور رایتے کیساتھ پیش کیا جاتا ہے، یہاں مزیدار، خستہ اور کراری کچوری 15روپے کی ایک جبکہ 180 روپے فی درجن کے حساب سے فروخت کی جاتی ہے۔