بھارت کاکشمیر میں راج کرنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہونے دیں گے، مشعال ملک

تازہ ترین

تازہ ترین

اقوام متحدہ بھارت کو یاسین ملک کو سزا سنانے سے روکے، مشعال ملک کا مطالبہ
اقوام متحدہ بھارت کو یاسین ملک کو سزا سنانے سے روکے، مشعال ملک کا مطالبہ

اسلام آباد : حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے راج کرنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہونے دیں گے۔

یوم استحصال کشمیر کے دن مشال ملک نے ویڈیو بیان میں کہاکہ ہم اہل جنوں ہیں ہم سے غلامی کی امید نہ رکھ، ہم مر جاتے مگر کسی ظالم کی بیت نہیں کرتے۔

انہوں نے کہاکہ کشمیری 70 سال سے بھارتی افواج کی دہشت گردی کا مقابلہ کر رہے ہیں، دو سال قبل 5 اگست کو مودی کی خونی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی۔

انہوں نے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر سے 370اور 35اے ختم کر کے غیرقانونی طور پر زمینوں پر قبضہ شروع کیا۔

مزید پڑھیں:مظلوم کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی، صدرِ مملکت، وفاقی وزراء شریک

انہوں نے کہاکہ بھارت نے کشمیری عوام کے حقوق چھینے کا گھناؤنا کھیل شروع کر رکھا ہے،بھارت حقوق چھین کر مقبوضہ کشمیر کو قبرستان میں تبدیل کرنا چاہتا ہے۔

 

انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے راج کرنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے، پاکستانی عوام مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو پوری دنیا تک پہنچائیں ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں پہلے بھی ناکام ہوا اور آگے بھی ناکام رہے گا۔

Related Posts