بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، جس کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرِ صدارت آج ہونے والے اجلاس میں محرم الحرام کا چاند نظر آنے یا نہ آنے سے متعلق اعلان کیا جائے گا۔
صوبائی و ضلعی رویتِ ہلال کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوں گے جبکہ ملک بھر سے چاند دیکھنے کی شہادتیں مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کو ارسال کی جائیں گی۔
حکومتِ پنجاب نے رواں برس 9 اور 10 محرم الحرام کے روز لاہور سمیت دیگر تمام بڑے شہروں میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا جس کا اطلاق ذوالجناح کے جلوسوں کے روٹس پر کیا جائیگا۔
صوبائی حکومت نے پنجاب کے مزید شہروں کے ناموں کی فہرست طلب کرتے ہوئے لاک ڈاؤن کا دائرہ وسیع کرنے کا عندیہ دے دیا۔ شہروں کے حساس علاقوں میں موبائل فون نیٹ ورکس کام نہیں کریں گے۔
لاہور کے علاوہ راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد، بہاولپور، جھنگ، اٹک، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان اور دیگر بڑے اضلاع کے حساس علاقوں میں 9 اور 10 محرم کو موبائل سروس بند کردی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کے عوام کیلئے منوڑا جزیرے پر تفریحی مقام بنانے کا فیصلہ
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








