تاجر برادری نے غیر مقبول فیصلوں کے باوجود ہمارا ساتھ دیا،ناصر حسین شاہ

تازہ ترین

تازہ ترین

تاجر برادری نے غیر مقبول فیصلوں کے باوجود ہمارا ساتھ دیا،ناصر حسین شاہ
تاجر برادری نے غیر مقبول فیصلوں کے باوجود ہمارا ساتھ دیا،ناصر حسین شاہ

کراچی:صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کورونا کے پھیلاؤ میں واضح کمی ہوگئی ہے، سخت فیصلے مجبوری میں کئے گئے، تاجر برادری کو سلام پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے سندھ حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز آل کراچی ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے شہید بے نظیر بھٹو پارک میں ویکسینیشن مرکز کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ایکرا کے صدر اسد حنیف،جنرل سیکریٹری فیصان راوت اور دیگر رہنما موجود تھے۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پورے صوبے میں بہت سارے ویکسی نیشن مراکز قائم کئے گئے ہیں تاکہ ذیادہ سے ذیادہ لوگوں کو ویسکین ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈان کی وجہ سے کراچی میں کرونا کا پھیلا کم ہوگیاہے یہ غیر مقبول فیصلے عوام کے لئے کئے گئے اور تمام تنقیدوں کو برداشت کیا۔

اس موقع پر آل کراچی ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن (ایکرا)کے چیئرمین اسد حنیف اور جنرل سیکریٹری فیصان راوت نے کہا کہ کراچی کا کوئی بھی تاجر چھوٹا ہو یا بڑا ہے ایکرا کی جانب سے بنایا جانے والے سینٹر میں ہم اس کے لئے حاضر ہیں اور ہم نے دن رات ایک کرکے 72 گھنٹوں میں ویکسینیشن سینٹر میں کام کا آغاز کردیا۔

مزید پڑھیں: ڈیوٹی میں کمی کے باوجودسیمنٹ 20فیصد مہنگا،تعمیراتی صنعت کومشکلات

یہ سب اسی لئے کیا کہ کرونا وبا کی وجہ سے ریسٹورنٹ یا دیگر کاروبار بند نہ ہوں، انہوں نے کہا کہ ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے لئے لاک ڈاؤن کے گزشتہ 17ماہ انتہائی مشکل رہے ہیں اور ریسٹورنٹ مالکان اپنی ساکھ کو بچانے کے اپنے گھر تک فروخت کرنے پڑگئے۔

ان حالات میں سندھ حکومت نے ہماری بات کو انتہائی سنجیدگی سے سنا اور ہمارے ساتھ ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی،انہوں کہا ہے کہ ہمارا ایک ہی نعرہ ہے، ویکسینیشن کرائیں اور کراچی کے کاروبار کو بچائیں۔

Related Posts