جنیوا: دُنیا بھر میں کورونا سے 20 کروڑ 69 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ وائرس میں مبتلا 43 لاکھ 58 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 20کروڑ 69لاکھ 78 ہزار 328 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 43لاکھ 58 ہزار 523افراد جان کی بازی ہار گئے۔
یہ بھی پڑھیں: جعلی ویکسین سرٹیفکیٹ جاری کرنے پر شناختی کارڈ بلاک کرنے کا فیصلہ
وائرس سے متاثرہ 1 لاکھ 3 ہزار 439 افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 70لاکھ 18 ہزار863 ہو گئی۔وائرس کے1 کروڑ 69 لاکھ 15 ہزار424 مریضوں کو معمولی تکالیف کا سامنا ہے۔
دُنیا بھر میں 18 کروڑ 56لاکھ 942 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔سب سے زیادہ 3 کروڑ 73لاکھ 64 ہزار700 افراد امریکا میں جبکہ 3 کروڑ 21لاکھ 56 ہزار 493 افراد بھارت میں وائرس کا شکار ہوئے۔
امریکا میں کورونا کے باعث 6لاکھ 37 ہزار161 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ بھارت میں وائرس کا شکار4 لاکھ 30 ہزار 762افراد جاں بحق ہوئے۔ برازیل میں 2 کروڑ 3 لاکھ 19 ہزار افراد متاثر جبکہ 5 لاکھ 67ہزار914 انتقال کر گئے۔
قبل ازیں دنیا بھر میں کورونا سے 1 لاکھ ہلاکتیں 79 دنوں میں جبکہ 10 لاکھ ہلاکتیں 235 روز میں ہوئیں۔اموات کی تعداد 10 سے 20 لاکھ تک پہنچنے میں 118 مزید دن لگے۔اگلی 10لاکھ ہلاکتیں 91 جبکہ 40 لاکھ ہلاکتیں 523 دن میں ہوئیں۔
خیال رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا کے 4 ہزار 786 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 73 مزید شہری انتقال کر گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے مجموعی طور پر 10 لاکھ 94 ہزار 699 افراد متاثر جبکہ وائرس کا شکار 24 ہزار 339 افراد جاں بحق ہوگئے۔
کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 59 ہزار 136 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 67 لاکھ 94 ہزار 167 ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 8 اعشاریہ 09 فیصد رہی۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا کے 4ہزار 786نئے کیسز رپورٹ، 73مزید شہری جاں بحق
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








