کابل ائیرپورٹ پر سیکورٹی کی غیر یقینی صورتحال، پی آئی اے کافلائٹ آپریشن معطل

تازہ ترین

تازہ ترین

پی آئی اے کی پرواز کی پرندہ ٹکرانے کے بعد کراچی میں ہنگامی لینڈنگ
پی آئی اے کی پرواز کی پرندہ ٹکرانے کے بعد کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

اسلام آباد: کابل ائیرپورٹ پر سیکورٹی کی غیر یقینی صورتحال کے باعث پی آئی اے نے کابل آپریشن غیر معینہ مدت کیلئے معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اس سے قبل پی آئی اے نے کابل سے اسلام آباد کے لیے بڑے سائز کے بوئنگ777طیارے آپریٹ کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ پاکستانیوں اور غیر ملکیوں کے افغانستان سے انخلا کیلئے قومی ایئر لائن پی آئی اے کے دوطیارے مسافروں کو لے کر اسلام آباد پہنچے تھے۔

مزید پڑھیں:جنگ ختم،اگلے چند دنوں میں اقتدار کی پرامن منتقلی چاہتے ہیں،افغان طالبان

ترجمان پی آئی اے کے مطابق کابل ائیرپور ٹ پرمکمل سیکورٹی اور ائیرپورٹ اسٹاف کے نہ ہونے اور لوگوں کے رن وے پر ہجوم کے باعث فیصلہ پروازیں بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پی ائی اے نے فیصلہ وزارت خارجہ اور افغان سول ایوایشن سے مشاورت کے بعد کیا ، مسافروں، عملے اور اثاثوں کی حفاظت کی خاطر پروازیں غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی رہیں گی۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان آج افغانستان کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے قومی سلامتی کونسل کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کونسل کے اجلاس میں مجموعی طور پر افغانستان کی علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، اعلیٰ سطح کے سویلین اور عسکری حکام اجلاس میں شرکت کریں گے۔

Related Posts