شہرقائد میں پولیس کی کارروائیاں، مقابلے، 22ملزمان گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

شاہراہ نور جہاں پر پولیس اور ڈکیتوں میں فائرنگ کا تبادلہ،2ڈاکو ہلاک
شاہراہ نور جہاں پر پولیس اور ڈکیتوں میں فائرنگ کا تبادلہ،2ڈاکو ہلاک

کراچی:پولیس نے شہرقائد کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں اور مقابلے کے دوران 2زخمی اسٹریٹ کرمنلز،منشیات فروش سمیت دیگرجرائم میں ملوث 22ملزمان کو گرفتارکرکے مسروقہ سامان، اسلحہ اور منشیات برآمد کرنے کادعویٰ کیاہے۔

پیرکی صبح گلشن اقبال بلاک 3 کے قریب شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے اسٹریٹ کرمنل اور پولیس میں فائرنگ کا تبادلہ ہواپولیس نے دو ملزمان بلال اور امین کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔زخمی مبینہ ڈاکوؤں کو عباسی اسپتال منتقل کیاگیا ہے۔

ادھرخواجہ اجمیر پولیس نے پہاڑی پر آپریشن کرکے بھابھی کے اڈے کو مسمار کرکے منشیات فروش بھابھی کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او راؤناظم کے مطابق خفیہ اطلاع پر اجمیر کالونی کی پہاڑی پر واقع پشتون آبادی کے ایک گھرمیں منشیات فروش بدنام زمانہ عارف شاہ کے اڈے پر چھاپہ مار کرعارف شاہ کی بیوی بخدیرہ کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے کی اعلی کوالٹی کی 10کلوچرس اور دیگر سامان برآمد کرلیا مذکورہ جگہ پر چندسال قبل سید عارف شاہ نامی شخص کا باقاعدہ اڈہ چلا کرتا تھا، عارف شاہ نامی شخص کی دو بیویاں ہیں غیر قانونی کام میں یہ اپنی بیویوں اور خواتین کا استعمال کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی دھماکے کازخمی ایک اور بچہ چل بسا، ہلاکتوں کی تعداد 13ہوگئی

تیموریہ پولیس نے بنگلے لوٹنے والے گینگ کے دو ملزمان سید عمران علی ولد سید ریاض علی اور زاہد ولد سلمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے ہیومن انٹیلیجنس بیسڈ اور تکنیکی بنیادوں پر ہاؤس رابری کیس حل کردیا۔بہادرآباد پولیس نے اسٹریٹ کرمنل لفٹر ساحل ولد عبد الغنی کو گرفتارکے موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کرلیا۔

جوہر آباد،سر سید، ایف بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے چار منشیات فروشوںمحمد معیز ولد محمد جمیل ، دلاور ولد عبدالرحمن ،محمد روفی ولد محمد یاسین اور علی حسین ولد عبداللہ کو گرفتار کرکے چرس برآمد کرلی۔

ناظم آباد پولیس نے اسٹریٹ کریمنل خرم عرف منا ولد معین الدین کو سرسید پولیس نے اسٹریٹ کرمنل بائیک لفٹر دوملزمان سید رحمان علی ولد سید اکبر علی اور محمد شاہزیب ولد محمد نیاز اورنگی اسلام نگر سیکٹر 4D کے علاقے میں ہوائی فائرنگ کر نے والے ملزم محمد خان ولد محبوب حسین کو گرفتار کرلیا۔

Related Posts