ایف بی آر کی بینکنگ ٹرانزیکشنز پر رسائی سے متعلق وضاحت

تازہ ترین

تازہ ترین

حکومت نے ٹیکس چوروں کو پکڑنے کے لیے آرڈیننس جاری کردیا
حکومت نے ٹیکس چوروں کو پکڑنے کے لیے آرڈیننس جاری کردیا

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ای میلز اور سوشل میڈیا کے ذریعے ایف بی آر کی بینکینگ ٹرانزیکشنز پر رسائی سے متعلق پھیلای جانے والی  گمراہ کن معلومات پر وضاحت جاری کی ہے۔

وضاحت میں کہا ہے کہ ایف بی آر کی کسی بھی سطح پر بینکوں یا مالیاتی اداروں کے ساتھ بینکنگ ٹرانزیکشنز  پر رسائی یا رابطہ نہیں ہے۔ اسی طرح ایف بی آر کے پاس اس حوالے سے فنگر پرنٹ تصدیقی عمل بھی دستیاب نہیں۔

ایف بی آر کے ٹیکس پروفائل ڈیٹا میں آف لائن بینک اکاؤنٹ نمبر موجود ہے  جو کہ کسی بھی بینک یا مالیاتی ادارے کے ساتھ منسلک نہیں۔ کسی بھی سطح پر بینکنگ ٹرانزیکشن تک رسائی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے حکام کا کہنا ہے کہ ای میلز اور سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلائی جانے والی معلومات غلط اور بے بنیاد ہیں۔ عوام ایسی افواہوں سے دور رہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مستحکم افغانستان خطے اور پاکستان کے لیے انتہائی اہم ہے، وزیر خارجہ

Related Posts