کابل: طالبان مخالف تحریک کے سابق رہنما احمد شاہ مسعود کے صاحبزادے احمد مسعود نے طالبان کے خلاف مزاحمتی تحریک چلانے کے لیے اسلحے کا مطالبہ کردیا ہے۔
واشنگٹن پوسٹ میں لکھے گئے اپنے مضمون میں احمد مسعود نے کہا ہے کہ ہمارے پاس طاقت بھی ہم جوان بھی ہیں بس نہیں ہے تو اسلحہ نہیں ہے اگر امریکا ہم اسلحہ اور گولہ بارود فراہم کردے تو ہم طالبان کے خلاف تحریک شروع کرنے کا تیار ہیں۔
احمد مسعود نے اپنے مضمون میں دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاس طالبان کا مقابلہ کرنے کے لیے مؤثر طاقت موجود ہے مگر کی ملیشیا کو اسلحہ و بارود کی ضرورت ہے۔ امریکا ہم کو اسلحہ فراہم کرکے اپنی جمہوریت سے عملداری ثابت کرے۔
احمد مسعود کے مطابق وہ اپنا مضمون وادی “پنج شیر” میں بیٹھ کر لکھ رہے ہیں اور اپنے والد کے نقش قدم پرچلنے کے لیے تیار بھی ہیں۔ مرحوم کمانڈر احمد شاہ مسعود کو پنجشیر کا شیر بھی کہا جاتا تھا۔ روس کے خلاف ہونے والے جہاد میں انہوں ںے انتہائی اہم مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
سوویت یونین کے خلاف ہونے والی مزاحمتی تحریک میں اس کی افواج پنجشیر کے نہ صرف فتح نہیں کرسکی تھی بلکہ شیر کو بھی پکڑنے میں ناکام رہی تھی۔
واضح رہے کہ طالبان کے دور اقتدار میں بھی پنجشیر کا علاقہ ناقابل تسخیر رہا تھا۔ ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملے سے 2 دن قبل ایک خود کش حملے میں احمد شاہ مسعود ہلاک ہو گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا سے مزید 27 مریض انتقال کرگئے جبکہ 1209 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، وزیراعلیٰ سندھ
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








