پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا آخری میچ کل سے جمیکا میں کھیلا جائے گا

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا آخری میچ کل سے جمیکا میں کھیلا جائے گا
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا آخری میچ کل سے جمیکا میں کھیلا جائے گا

لاہور: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ کل سے جمیکا میں شروع ہوگا۔ قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے۔ میزبان ٹیم کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

جمیکا میں کنگسٹن کا گراؤنڈ ایک اور ٹیسٹ کی میزبانی کے لیے تیار ہے، یہ وہی گراؤنڈ ہے جہاں پہلے ٹیسٹ میں دلچسپ مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز نے ایک وکٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔

کنگسٹن میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں نے آخری معرکے کے لیے بھرپور پریکٹس کی ہے۔ امکان ہے کہ ٹیم پاکستان ایک تبدیلی کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

ذرائع کے مطابق یاسر شاہ کی جگہ نعمان علی کو کھلائے جانے کا امکان ہے۔

البتہ ہوم ٹیم جسے سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے اس میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔ 

تاہم دونوں جانب سے فائنل الیون کا فیصلہ ٹاس کے وقت ہی ہو گا، ٹیسٹ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں :احمد مسعود نے طالبان کے خلاف مزاحتمی تحریک کے لیے امریکا سے مدد مانگ لی

Related Posts