پی آئی اے کی دونوں پروازیں 390مسافروں کو کابل سے اسلام آباد لیکر پہنچ گئیں

تازہ ترین

تازہ ترین

پی آئی اے کی دونوں پروازیں 390مسافروں کو کابل سے اسلام آباد لیکر پہنچ گئیں
پی آئی اے کی دونوں پروازیں 390مسافروں کو کابل سے اسلام آباد لیکر پہنچ گئیں

اسلام آباد: پی آئی اے کی دونوں پروازیں 390مسافروں کو کابل سے لیکر اسلام آباد پہنچ گئیں، دونوں پروازوں پر مجموعی طور پر 390 مسافر پاکستان پہنچے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابل سے اسلام آباد پہنچنے والی پی آئی اے کی دونوں پروازوں میں موجود مسافروں میں پاکستانیوں سمیت 10 مختلف شہریتیں رکھنے والے افراد شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق پرواز کی افغانستان کی فضائی حدود میں داخلہ کے ساتھ ہی ڈاریکٹر جنرل افغانستان سول ایوایشن کے سربراہ کی جانب سے نیک تمناؤں کا پیغام موصول ہوا۔

افغانستان میں پاکستان کے سفیر جناب منصور احمد خان، افغان سول ایوایشن کے اراکین اور دیگر حکام نے پرواز کو خوش آمدید کہا، سی ای او پی آئی اے نے کابل ائیرپورٹ پر بحال ہونے والی خدمات اور آپریشنل معاملات کا جائزہ لیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان افغان صورتحال پر دنیا بھر کے رہنماؤں سے رابطے میں ہے،ترجمان دفتر خارجہ

سی ای او پی آئی اے کا کہنا تھا کہ کابل کا آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ ان معاملات کے تناظر میں کیا جائے گا، سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک بھی پروازوں کے ساتھ واپس لوٹ آئے۔

Related Posts