چنگچی رکشے میں جاتی ہوئی خاتون سے بد تمیزی کی ویڈیو وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

چنگچی رکشے میں جاتی ہوئی خاتون سے بد تمیزی کی ویڈیو وائرل
چنگچی رکشے میں جاتی ہوئی خاتون سے بد تمیزی کی ویڈیو وائرل

لاہور: چنگچی رکشے میں جاتی ہوئی خاتون سے بد تمیزی کی ویڈیو وائرل ہوگئی، نوجوان چلتے ہوئے چنگچی رکشہ میں سوار ہوکر بد تمیزی کرکے با آسانی فرار ہوگیا۔

مذکورہ واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ چنگچی رکشہ میں خاتون کے ساتھ حرکت کرنے والا ملزم بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ واقعے کی سائنسی بنیاد پر تحقیقات کرائی جائیگی۔ جس کی شکل ویڈیو میں واضح ہے وہ بچ نہیں پائے گا، ملزم کو سخت سزا دی جائے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایسی شرمناک حرکت کرنے والا بچ کر نہیں پائے گا۔ پی ٹی آئی حکومت میں کسی پر بھی ظلم برداشت نہیں کیا جائے گا۔دوسری جانب آئی جی پنجاب نے بھی رکشہ سوارخواتین کیساتھ دست درازی کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہورسے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

آئی جی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ متاثرہ خاتون کوانصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے اور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزم کی شناخت کاعمل شروع کیا جائے۔تاکہ اُسے سخت سے سخت سزا دی جاسکے۔

https://twitter.com/sk4111696/status/1428670531159666693

واضح رہے کہ خاتون کیساتھ دست درازی کی ایک اور ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے دو خواتین ایک بچے سمیت چنگچی رکشے میں سوار ہو کر جا رہی تھیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سڑک پر ٹریفک کا رش تھا اور کافی تعداد میں موٹر سائیکل سوار نوجوان بھی رکشے کے پیچھے چل رہے تھے۔ دو موٹرسائیکل سوار خواتین کی ویڈیو بھی بنا رہے تھے۔اسی دوران ایک نوجوان نے خاتون سے تمیزی کی اور فرار ہوگیا۔

Related Posts