کراچی کی رہائشی عمارت میں آتشزدگی کے باعث عمارت میں واقع سپر اسٹور میں موجود لاکھوں کا سامان جل کر راکھ ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری میں واقع موسیٰ لین کی رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی جس کے بعد ریسکیو اہلکار اور فائر بریگیڈ جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: جیل چورنگی کے قریب رکشے میں آگ لگ گئی، رکشہ جل کر تباہ
رہائشی عمارت میں رہنے والے شہریوں کو عمارت سے بحفاظت نکال لیا گیا۔ آگ لگنے سے عمارت میں موجود سپر اسٹور کا لاکھوں کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے باعث کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ فائر بریگیڈ نے 2 گھنٹوں کی طویل جدوجہد کے بعد 7 گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پایا۔
خیال رہے کہ اِس سے قبل کراچی کے علاقے محمد علی سوسائٹی میں گھر میں آگ لگ گئی، دم گھٹنے کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔
یہ افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے محمد علی سوسائٹی میں میراں شاہ روڈ پر واقع ایک گھر میں 12 روز قبل پیش آیا۔ آگ لگنے سے پیدا ہونے والے دھوئیں کی وجہ سے دم گھٹنے سے 2 خواتین سمیت 5افراد انتقال کر گئے۔
آگ لگنے کے وقت گھر میں 7 افراد موجود تھے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ 5 افراد کو دم گھٹ جانے کی وجہ سے بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ سے لگی۔
مزید پڑھیں: گھر میں آگ لگ گئی، دم گھٹنے سے 2خواتین سمیت 5افراد جاں بحق
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








