جمیکا: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دومیچوں کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں شاہین آفریدی کی شاندار باؤلنگ کی بدولت ویسٹ انڈیزکو 109 رنز سے ہراکرسیریز ایک ایک سے برابر کردی۔
کنگسٹن میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن صبح ہی سے بارش نے اپنا رنگ جمانا شروع کردیا تھاجو سارا دن وقفے وقفے سے جاری رہا جبکہ انتہائی کوشش کے باوجود کھیل ممکن نہ ہوسکا۔
ویسٹ انڈیز کے کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی اور میزبان ٹیم کا یہ فیصلہ ابتدا میں بالکل درست ثابت ہوا۔ میچ کے پہلے ہی اوور میں اوپنر بلے باز عابد علی ایک رن بنا کر آؤٹ ہو گئے جبکہ اگلے ہیں اوور میں کیماروچ نے عمران بٹ کو بھی پویلین کی راہ دکھا دی ۔
بارش سے متاثرہ ٹیسٹ میں پاکستان نے فواد عالم کی شاندار سنچری کے باعث پہلی اننگ میں 9 وکٹوں کے نقصان پر302 رنز بناکر اننگ ڈکلیئر کردی جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان کے شاہین آفریدی کی تیزرفتار باؤلنگ کے باعث 150 رنزپویلین لوٹ گئی۔
پاکستان نے دوسری اننگ میں 176 رنز بناکر ویسٹ انڈیز 329رنز کا ہدف دیاتاہم ویسٹ انڈیز کی ٹیم 219 رنز بناسکی۔ شاہین آفریدی نے دوسری اننگ میں بھی اپنی باؤلنگ کا جادو جگاتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز ایک ایک سے برابررہی جبکہ پاکستان کے شاہین آفریدی کو مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔