فیصل آباد، نوجوان کی دوستوں کیساتھ ملکر اپنی ہی منگیترکیساتھ اجتماعی زیادتی

تازہ ترین

تازہ ترین

Man rapes 15-year-old fiancee with friends in Faisalabad

فیصل آباد :پنجاب میں جنسی زیادتی کے واقعات میں ہولناک اضافہ،فیصل آباد میں نوجوان نے دوستوں کے ساتھ مل کر اپنی منگیتر سے اجتماعی زیادتی کردی۔

فیصل آباد کے علاقے اویس نگر میں سیف نامی نوجوان نے تین دوستوں کے ساتھ اپنی 15سالہ منگیتر کو شراب پلائی اور پھر اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ملزم نے اس دوران ویڈیو بھی ریکارڈ کی اور بعد میں نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دے کر متعدد بار اپنی منگیتر سے زیادتی کی۔ پولیس کے مطابق ملزم سیف نے لڑکی سے80ہزار روپے اور قیمتی زیورات بھی چھینے۔

مزید پڑھیں:شیخوپورہ ،4سالہ بیٹے کے سامنے ماں سے جنسی زیادتی، حاملہ خاتون کی بھی عزت تارتار

پولیس کے مطابق سیف کے دو دوستوں ذیشان اور طیب نے لڑکی کو گاڑی میں بیٹھا کر ایک مشروب میں شراب ملا کر پلائی اور پھر اس کو گاڑی میں ہی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب انعام غنی نے ڈیرہ غازی خان میں خاتون کے کپڑے پھاڑنے اور تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ڈیرہ غازی خان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔

آئی جی پنجاب نے تمام ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے سخت قانونی کارروائی کا حکم دیدیا۔ آئی جی انعام غنی نے کہا کہ خواتین پر ظلم و زیادتی کرنے والے کسی رعائیت کے مستحق نہیں۔

Related Posts