کراچی، معروف مزاحیہ اداکار عمر شریف طبیعت کی ناسازی کے باعث ہسپتال منتقل

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی، معروف کامیڈین عمر شریف طبیعت کی ناسازی کے باعث ہسپتال منتقل
کراچی، معروف کامیڈین عمر شریف طبیعت کی ناسازی کے باعث ہسپتال منتقل

مشہورومعروف مزاحیہ اداکار عمر شریف کو طبیعت کی ناسازی کے باعث ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر شریف صحت کی خرابی کے ساتھ ساتھ خاندانی مسائل کا بھی شکار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بہت طویل عرصے سے عمر شریف کی ٹی وی اور اسٹیج سے دوری ان کے مداحوں کو کھٹک رہی ہے۔ حال ہی میں عمر شریف کراچی کے ایک ہسپتال میں بیٹھے دیکھے گئے جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ 

Umer Shareef Is Unwell - Fans Extend Prayers
فوٹو: ری ویو اِٹ

باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر شریف کو کچھ صحت کے مسائل درپیش ہیں جن کے متعلق ان کے اہلِ خانہ نے تاحال میڈیا کو کچھ نہیں بتایا تاہم پاکستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ عمر شریف کو درپیش صحت کے مسائل کا تعلق ایمنیشیا سے ہے۔

جون 2021 میں مشہورومعروف کامیڈین اور اداکار نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے درخواست کی تھی کہ ان کی تیسری اہلیہ کو عمر شریف کی ذاتی جائیداد فروخت کرنے سے روکا جائے جس پر کارروائی شروع کی گئی۔

عمر شریف کے وکیل کے دعووں کے مطابق ایمنیشیا کا پتہ چلنے کے بعد ان کی اہلیہ نے ایک ہبہ نامہ (گفٹ ڈیڈ) تحریر کروا کر جائیداد عمر شریف کی مرضی کے خلاف فروخت کرنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد معاملہ عدالت تک جا پہنچا۔

معروف اداکار عمر شریف کے جسم میں ایمنیشیا کی تشخیص گزشتہ برس ہوئی۔ 10 اگست  کے روز ہائیکورٹ میں دائر کیے گئے کیس کیلئے نوٹس جاری ہوا۔2016 میں عمر شریف نے بینک سے قرض لے کر اپارٹمنٹ خریدا تھا جس کی مالیت 11کروڑ سے زائد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لکس اسٹائل ایوارڈزکی نامزدگیاں، سونیا حسین نے سوال اُٹھادیا

Related Posts