سید علی گیلانی کے قریبی ساتھی شیخ تجمل 65 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

سید علی گیلانی کے قریبی ساتھی شیخ تجمل 65 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
سید علی گیلانی کے قریبی ساتھی شیخ تجمل 65 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

سری نگر: کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کے قریبی ساتھی اور کشمییر رہنما شیخ تجمل الاسلام 65 برس کی عمر میں علالت کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں سے بیماری کے باعث شیخ تجمل پمز ہسپتال اسلام آباد میں زیرِ علاج تھے جن کے انتقال ہر معروف سیاسی شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا۔

کشمیری رہنما حمید لون کا کہنا ہے کہ شیخ تجمل الاسلام کی جدوجہدِ آزادئ کشمیر کیلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ان کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں پر نہیں کیا جاسکے گا۔

شیخ تجمل کی پیدائش سری نگر میں 1955 میں ہوئی۔ 1975 میں کشمیر یونیورسٹی سری نگر سے ایل ایل بی اور 1980 میں ایم اے اردو کی ڈگریاں حاصل کیں۔

تحصیلِ علم کے دوران شیخ تجمل الاسلام اسلامی جمعیت طلبہ مقبوضہ کشمیر کے ناظمِ اعلیٰ رہے اور جدوجہدِ آزادی کے دوران کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کے قریبی ساتھی بن گئے۔ 

حریت رہنما عبدالحمید لون کا کہنا ہے کہ شیخ تجمل کو قائدِ انقلاب سید علی شاہ گیلانی کے انتہائی قریبی ساتھیوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے جو کشمیر میڈیا سروس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سید علی گیلانی کے اہلِ خانہ پر مقدمہ  شرمناک اقدام ہے۔وزیر اعظم

Related Posts