ملک بھر میں 30 ستمبر تک تعلیمی اداروں کی بندش کی خبر بے بنیاد ہے۔این سی او سی

تازہ ترین

تازہ ترین

ملک بھر میں 30 ستمبر تک تعلیمی اداروں کی بندش کی خبر بے بنیاد ہے۔این سی او سی
ملک بھر میں 30 ستمبر تک تعلیمی اداروں کی بندش کی خبر بے بنیاد ہے۔این سی او سی

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک بھر میں 30 ستمبر تک تعلیمی اداروں کی بندش کی خبر کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں این سی او سی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر زیر گردش یہ خبر جعلی ہے کہ ملک بھر میں تعلیمی ادارے 6 سے 30 ستمبر تک بند رہیں گے۔

کورونا کی روک تھام کیلئے 6 سے 30 ستمبر تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کی خبر جھوٹی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اجلاس میں ایسا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر زیر گردش افواہ کے مطابق ملک بھر میں 6 ستمبر سے 30 ستمبر تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ ہوا تھا، تاہم این سی او سی کا کہنا ہے کہ عوام افواہوں پر توجہ نہ دیں۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل سندھ میں طلبہ و طالبات کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کی مہم روک دی گئی۔محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے طلبہ کا ڈیٹا محکمہ صحت کو فراہم نہ کئے جانے پر ویکسینیشن شروع نہ ہوسکی۔

محکمہ صحت سندھ کا گزشتہ روز کہنا تھا کہ والدین کا اجازت نامہ ہو تو ویکسین لگائی جائے۔ طلبہ کی ویکسین کے لیے ب فارم اور این او سی کا ہونا لازمی ہے۔ 17 سال سے کم عمر بچوں کو ویکسین دینے پر این سی او سی کی پالیسی واضح نہیں۔

مزید پڑھیں: طلبہ کوکوروناوائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کی مہم رک گئی

Related Posts