راولپنڈی: افواج پاکستان میں اعلیٰ سطح پر تقرریاں اور تبادلے کیے گئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق لیفیٹننٹ جنرل اظہر عباس کو چیف آف جنرل اسٹاف تعینات کردیا گیا۔ اس سے قبل وہ کور کمانڈر راولپنڈی فرائض سرانجام دے رہے تھے۔
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد وسیم اشرف کو ڈائریکٹر جنرل جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز تعینات کیا گیا ہے، وہ اس سے قبل کور کمانڈر ملتان کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو کور کمانڈر راولپنڈی تعینات کردیا گیا، وہ چیف آف جنرل اسٹاف فرائض سرانجام دے رہے تھے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق لیفیٹننٹ جنرل محمد چراغ حیدر کو کور کمانڈر ملتان تعینات کردیا گیا، وہ اس سے قبل ڈی جی جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز فرائض سرانجام دے رہے تھے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل رواں سال 9 اپریل کو پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر افسران کی ترقی، تبادلے اور تعیناتیاں کی گئی تھیں اور 37 بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی تھی۔