وفاقی کابینہ نے زمینوں کے حصول کے معاملے پرکمیٹی تشکیل دے دی

تازہ ترین

تازہ ترین

اپوزیشن ابھی تک عدم اعتماد کی تاریخ بھی نہیں دے سکی، فواد چوہدری
اپوزیشن ابھی تک عدم اعتماد کی تاریخ بھی نہیں دے سکی، فواد چوہدری

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے زمینوں کے حصول کے معاملے پر غریب لوگوں کا استحصال روکنے کیلئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت کمیٹی تشکیل دی ہے جو اس سلسلے میں جامع پالیسی تشکیل دے گی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں سے میڈیا کو آگاہ کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے بتایا کمیٹی ایسا نظام وضع کرے گی جس سے بیوروکریٹس، صحافیوں اور ججوں کو خوش کرنے کیلئے عام آدمی کی زمین حاصل نہیں کی جا سکے گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اسلام آباد میں غریب لوگوں کی زمینیں لینے کے معاملے پر سخت تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں کے باعث تمام سرکاری اداروں کو نفع بخش بنا دیا گیا ہے۔یہ ادارے اب تک اکتیس ارب روپے کما چکے ہیں۔

چوہدری فواد حسین نے کہا کہ برآمدات پر پورٹ چارجز میں 50 فیصد کمی کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ نے پاکستان میڈیکل کونسل کے ملازمین کو رضا کارانہ طور پر ریٹائر کرنے اور گولڈن ہینڈ شیک لینے کی بھی منظوری دی۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ نے ریڈیو پاکستان کے لازمی سروس پر عملدرآمد کے قانون کی بھی منظوری دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت فلمی صنعت کی بحالی کے لئے کام کر رہی ہے اور بھارتی فلموں کے علاوہ باقی ممالک سے فلمیں درآمد کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ نے پاکستان، ازبکستان کی مشترکہ سیکورٹی کمیشن بنانے کی منظوری دی اور نیو یارک میں روزویلٹ ہوٹل کے بقایا جات ادا کرنے کیلئے فنڈ فراہم کرنے کی منظوری دی۔

چوہدری فواد حسین نے کہا کہ ملک میں آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کے لئے وفاقی کابینہ نے انتخابی اصلاحات پر تفصیل سے گفتگو کی۔

مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو غیرمعمولی سیکورٹی فراہم کی جائے گی، فواد چوہدری

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور انکی حکومت ملک میں انتخابی اصلاحات اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین متعارف کرانے کے لئے پُرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ پہلی حکومت ہے جو انتخابی اصلاحات چاہتی ہے لیکن بدقسمتی سے حزب اختلاف اس میں کوئی دلچسپی نہیں لے رہی۔

Related Posts