نیویارک:سیاہ فام امریکی ٹینس اسٹار سلون اسٹیفنز نے انکشاف کیا ہے کہ یوایس اوپن میں حالیہ شکست کے بعد انھیں 2 ہزار سے زائد نامناسب پیغامات سوشل میڈیا کے ذریعے موصول ہوئے ہیں۔
جس میں انھیں تضحیک کا نشانہ بنانے کے ساتھ ان کیخلاف نسلی تعصب اور جنسی ہراسگی سے متعلق جملے بھی شامل ہیں، سلون کو تیسرے راؤنڈ میں جرمن کھلاڑی اینجلیک کیربر نے ٹھکانے لگادیا تھا۔
سلون نے گذشتہ دن ہار کے بعد اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر لگائی تھی جس پر انھوں نے کیپشن میں لکھا تھا کہ میں شکست کے باوجود میں سمجھتی ہوں کہ میری سمت درست ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان اور نیوزی لینڈ کی راولپنڈی میں ٹریننگ اور میڈیا کانفرنسز کی تفصیلات جاری
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








