افغانستان میں امن و امان کی صورتحال سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا۔منیر اکرم

تازہ ترین

تازہ ترین

افغانستان میں امن و امان کی صورتحال سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا۔منیر اکرم
افغانستان میں امن و امان کی صورتحال سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا۔منیر اکرم

جنیوا: اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن و امان کی صورتحال سے سب سے زیادہ پاکستان متاثر ہوا جبکہ لاکھوں افغان مہاجرین آج بھی ہمارے ملک میں موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے افغانستان کی صورتحال پر منعقدہ سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج افغانستان اپنی تاریخ کے ایک اہم موڑ پر کھڑا ہے جبکہ گزشتہ 4 دہائیوں میں لاکھوں افغان جاں بحق ہوئے۔

سلامتی کونسل اجلاس سے خطاب کے دوران منیر اکرم نے کہا کہ آج افغانستان کے 1 کروڑ 80 لاکھ عوام کو فوری امداد کی ضرورت ہے۔ پاکستان افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے۔ آج بھی پاکستان میں 30 لاکھ مہاجرین موجود ہیں۔ ہم نے افغان عوام کی امداد کیلئے 3 جہاز بھیجے۔

خطاب کے دوران پاکستان کے مستقل مندوب نے کہا کہ افغانستان میں بڑے پیمانے پر خونریزی ہونے سے روک دی گئی۔ ہمسایہ ملک کی صورتحال سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا۔ افغانستان کو اس کے اقتصادی وسائل تک رسائی دینے کیلئے منجمد اکاؤنٹس کی بحالی ضروری ہے۔

پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ افغان حکومت ملک میں امن و امان اور انسانی حقوق کی پاسداری یقینی بنائے۔ ماضی میں افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کی گئی، امید ہے اب ایسا نہیں ہوگا۔عالمی برادری انسانی حقوق کی بنیاد پر افغانستان کی مدد کرے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور قطر کا افغانستان میں تعمیری کردار جاری رکھنے پر اتفاق

Related Posts