کراچی: ضلع ایسٹ پولیس نے جعلی یونیفارم میں شہریوں کو اغوا کرکے تاوان طلب کرنے والے گینگ کو گرفتار کرلیا ہے۔
ضلع ایسٹ پولیس حکام کے مطابق ملزمان شہریوں کو مختلف جعلی ایجنسیز کے اہلکار بن کر اغوا کر کے تاٸیوان طلب کرتے تھے۔ شہریوں کی دکانوں میں سامان اور دیگر اشیاء بھی لوٹ کر فرار ہوجاتے تھے۔ ملزمان سے پولیس کی جعلی وردی بھی برآمد ہوئی ہیں۔
ابتداٸی تفتیش میں ملزمان نے بتایا ہے کہ تھانہ مبینہ ٹاٶن، گلشن اقبال، گلستان جوہر، نیوٹاٶن اور دیگر تھانوں کی حدود میں متعدد وارداتیں کر چکے ہیں۔ ملزمان کا گینگ چھ ملزمان پر مشتمل تھا گلشن اقبال پولیس نے 5 ملزمان پر مشتمل گینگ کو گرفتار کیا ہے جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہو گیاہے۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں عثمان اکبر، ایاز، علی بہادر، وسیم محمد اور عمران شامل ہیں. ملزم عثمان زمان ٹاٶن سے معطل پولیس کانسٹیبل ہے جسکے خلاف پہلے ہی محکمانہ کارواٸی چل رہی ہے.
ملزمان شہری مبارک شاہ ولد لقمان شاہ کے اغواء میں ملوث تھے. مبارک شاہ کو اغوا کر کے تاوان 3 ملین کا مطالبہ کیا تھا۔ مبارک شاہ سے 8000 روپے لوٹنے کے بعد چھوڑ دیا گیا تھا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 1101/2021 بجرم دفع 171/365-A/34 PPC پہلے ہی تھانہ گلشن اقبال میں درج تھا۔
ملزمان نے ایک اور شہری غیاث الدین ولد عبدالرشید کو RIVO گاڑی میں رحمتہ کالونی بلاک 2 سے اغوا کیا.شہری غیاث الدین سے 2 لاکھ روپے نقدی لوٹ کر ناتھا خان کے قریب چھوڑ دیا تھا، ملزمان Rivo گاڑی بھی لوٹ کر فرار ہوٸے تھے۔
پولیس حکام کے مطابق ملوث ملزمان کو انتھک محنت بعد گرفتار کیا گیا اور RIVO گاڑی نمبر KV – 795 برآمد کر لی گئی ہے، ملزمان سے غیرقانونی اسلحہ اور موباٸل فونز بھی برآمد ہوئے ہیں، فرار ساتھی کی شناخت احتشام کے نام سے ہوئی ہے، مزید دیگر ملوث ساتھیوں کی معلومات لی جا رہی ہے۔ فرار ملزم کی تلاش شروع ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیصل ایدھی اور ایڈیشنل آئی جی پی سندھ پولیس کا ایف پی سی سی آئی کا دورہ
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








