کراچی:ملک بھر میں کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کی گھڑی نزدیک آگئی، انتخابی مہم ختم ، امیدواروں نے دعائیں مانگنا شروع کردیں۔
ترجمان دفتر صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق کنٹونمنٹ ترمیمی آرڈیننس 2015کے سیکشن58کے ذیلی سیکشن (5)کے تحت انتخاب میں مقابلہ کرنیوالی سیاسی جماعتوں اور آزاد اْمیدواروں سے کہا گیا ہے کہ تمام سیاسی سرگرمیاں پولنگ سے 48گھنٹے قبل مورخہ 10 اور 11ستمبر 2021 کی درمیانی شب 12بجے ختم ہوگئی۔
مذکورہ دفعہ کی خلاف ورزی غیر قانونی عمل ہوگا جو انتخابی قوانین کے تحت قابلِ سزا ہوگا۔ لوکل گورنمنٹ الیکشن برائے کنٹونمنٹ بورڈز میں حصہ لینے والے اْمیدواروں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ قانون پر عمل پیرا ہوں، تاکہ 12ستمبر 2021 بروز اتوار کو انتخاب منظم اور پْرامن طریقے سے منعقد کیا جاسکے۔
واضح رہے کہ کراچی کے 6 کنٹونمنٹ میں ووٹرز کی کل تعداد4لاکھ 51ہزار9سو93 ہے،ووٹرز کی سب سے زیادہ تعداد کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ میں ہے،کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے 10 وارڈز میں ووٹرز کی تعداد1لاکھ90ہزار280 ہے۔
مزید پڑھیں:الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر اعتراضات، دھاندلی کا مسئلہ کیسے حل ہوگا؟
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








