طالبان کا امریکاسے سراج الدین حقانی کا نام بلیک لسٹ سے ہٹانے کا مطالبہ

تازہ ترین

تازہ ترین

Remove Haqqanis from US blacklist, demand Taliban

کابل:طالبان نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ افغانستان کے نئے وزیرداخلہ سراج الدین حقانی کا نام اپنی بلیک لسٹ سے ہٹا دے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان میں امریکا سے یہ مطالبہ کیا۔امریکی محکمہ خارجہ نے سراج الدین حقانی سے متعلق معلومات فراہم کرنے پر ایک کروڑ ڈالر کا انعام مقرر کررکھا ہے۔

واضح رہے کہ سراج الدین حقانی کے والد مولاناجلال الدین حقانی نے 1970 کے عشرے کے آخر میں حقانی نیٹ ورک قائم کیا تھا۔اس گروپ کو افغانستان میں بہت سے ہائی پروفائل حملوں کا ذمہ دارقرار دیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:افغانستان میں امن کیلئے عالمی برادری کی امداد ضروری ہے، سپہ سالار

ان میں ستمبر2011 میں کابل میں امریکی سفارت خانے اوراس کے نزدیک واقع بین الاقوامی سلامتی امدادی فورس (آئی ایس اے ایف)کے ہیڈکوارٹر پرحملہ بھی شامل تھا۔یہ حملہ 19 گھنٹے تک جاری رہا تھا۔امریکی محکمہ خارجہ نے7ستمبر2012 کو حقانی نیٹ ورک کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا تھا۔

واضح رہے کہ نئی طالبان حکومت نے اپنی عبوری کابینہ میں ملا محمد حسن اخوند کو عبوری وزیر اعظم، ملا عبدالغنی برادر اور مولوی عبدالسلام حنفی کو نائب وزیر اعظم اور مولوی محمد یعقوب مجاہد کو وزیرِ دفاع تعینات کیاگیا ہے۔

ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے عبوری حکومت کا اعلان کیا جس میں ملا سراج الدین حقانی وزیرِ داخلہ، امیر خان متقی، وزیرِ خارجہ، ملا عبداللطیف منصور، وزیرِ پانی و بجلی جبکہ نجیب اللہ حقانی وزیرِ برقی مواصلات بنا دئیے گئے۔

Related Posts