شہر قائد کے لیے بری خبر، ایس ایس جی سی نے گیس کی لوڈشیڈنگ کا پلان جاری کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

شہر قائد کے لیے بری خبر، ایس ایس جی سی نے گیس کی لوڈشیڈنگ کا پلان جاری کردیا
شہر قائد کے لیے بری خبر، ایس ایس جی سی نے گیس کی لوڈشیڈنگ کا پلان جاری کردیا

کراچی: ملک کے سب سے بڑے آبادی والے شہر کراچی کے رہائیشیوں کے لیے ایک اور بری خبر آ گئی ہے کہ انہیں آئندہ روز میں گیس کی ‏لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

سوئی سدرن نے اینگرو ایل این جی ٹرمینل پر ایف ایس آر یو کی تبدیلی کی وجہ سے گیس لوڈ شیڈنگ پلان جاری ‏کر دیا ہے۔

ایس ایس جی سی کے مطابق اگلے 4 روز تک 150 ایم ایم سی ایف ڈی گیس دی جائے گی صرف 20 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کم کی جائے گی، ‏گیس کی کمی کو پورا کرنے میں دشواری ہوئی تو غیر برآمدی صنعتوں کو بھی گیس کی فراہمی بند کردی جائے ‏گی۔

سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کے مطابق چار روز کے لئے سندھ اور بلوچستان کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی ‏بند کردی جائے گی جب کہ کے الیکٹرک کو بھی گیس کی سپلائی کم دی جائے گی، کے الیکٹرک کو اس وقت 170 ‏ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ گیس کی قلت کی وجہ سے کراچی کے بعض علاقوں میں گیس بندش اور کم پریشر کی شکایات ‏بھی موصول ہو رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : جیکب آباد کے قریب کسٹمز حکام کی کارروائی، ٹرک سے 1 کروڑ مالیت کی چھالیہ برآمد، 2 ملزمان گرفتار

Related Posts