ماورا حسین اور امیر گیلانی نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو اَن فالو کیوں کیا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

ماورا حسین اور امیر گیلانی نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو اَن فالو کیوں کیا؟
ماورا حسین اور امیر گیلانی نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو اَن فالو کیوں کیا؟

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین اور امیر گیلانی نے فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو اَن فالو کر دیا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین کے مابین نئی بحث چھڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈرامہ سیریل ثبات میں ماورا حسین اور امیر گیلانی کی اداکاری سے نئی جوڑی کا تاثر ابھرا جبکہ دونوں فنکاروں نے ایک ساتھ ریمپ پر جلوہ گر ہو کر برائیڈل ویک کے دوران بھی خوب داد سمیٹی۔

بعد ازاں یہ انکشاف بھی سامنے آیا کہ امیر گیلانی اور ماورا حسین لاء اسکول میں کلاس فیلوز رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر بھی دونوں ایک دوسرے کی پوسٹس پر نہ صرف کمنٹس کرتے تھے بلکہ تصاویر بھی اپ لوڈ کرتے رہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔ مداحوں کا کہنا تھا کہ دونوں کی کیمسٹری کچھ اور ہی داستان سنا رہی ہے تاہم اچھے دوست کہلانے والے فنکاروں نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو اَن فالو کردیا۔

اگر ماورا حسین کی انسٹاگرام اسٹوریز اٹھا کر دیکھی جائیں تو پتہ چلتا ہے کہ امیر گیلانی اور معروف فنکارہ کے مابین دوستی اور اچھے تعلق سے بڑھ کر بھی کوئی نہ کوئی رشتہ موجود تھا جو اب ٹوٹ گیا ہے۔ 

What's Happening Between Mawra Hocane And Ameer Gilani

What's Happening Between Mawra Hocane And Ameer Gilani

What's Happening Between Mawra Hocane And Ameer Gilani

اداکاری کے میدان میں ماورا حسین احسن خان کے ہمراہ ڈرامہ سیریل قصہ مہربانو کا میں مرکزی کردار میں جلوہ گر ہورہی ہیں۔ قبل ازیں احسن خان کے ہمراہ ماورا کو ڈرامہ سیریل آنگن میں دیکھا گیا جسے عوام نے بے حد پسند کیا۔

ٹی وی انڈسٹری کے مشہورومعروف ہدایت کار اقبال حسین اور ڈرامہ نگار فاخرہ جبین کی تخلیق ڈرامہ سیریل قصہ مہربانو  کی کاسٹ میں نعمان اعجاز کے صاحبزادے زاویار نعمان اور ماڈل خوشحال خان بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مینارِ پاکستان ہراسگی، عائشہ اکرم سماعت سے غیر حاضر، ملزم کی پٹائی

Related Posts