جنیوا: دُنیا بھر میں کورونا سے 22 کروڑ 72 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ وائرس میں مبتلا 46 لاکھ 73 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 22کروڑ 72لاکھ 68 ہزار 290 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 46لاکھ 73ہزار 652افراد جان کی بازی ہار گئے۔
وائرس سے متاثرہ 1 لاکھ 1 ہزار 730 افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 86لاکھ 24 ہزار315 ہو گئی۔وائرس کے1 کروڑ 85 لاکھ 22ہزار585 مریضوں کو معمولی تکالیف کا سامنا ہے۔
دُنیا بھر میں 20 کروڑ 39لاکھ 70 ہزار323 افراد کورونا سے صحتیاب ہوگئے۔سب سے زیادہ 4 کروڑ 24لاکھ 79 ہزار780 افراد امریکا میں جبکہ 3 کروڑ 33لاکھ 47 ہزار325 افراد بھارت میں وائرس کا شکار ہوئے۔
امریکا میں کورونا کے باعث 6لاکھ 85 ہزار23 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ بھارت میں وائرس کا شکار4 لاکھ 43ہزار960 افراد جاں بحق ہوئے۔ برازیل میں 2 کروڑ 10لاکھ 34 ہزار 610 افراد متاثر جبکہ 5 لاکھ 88ہزار640 انتقال کر گئے۔
قبل ازیں دنیا بھر میں کورونا سے 1 لاکھ ہلاکتیں 79 دنوں میں جبکہ 10 لاکھ ہلاکتیں 235 روز میں ہوئیں۔اموات کی تعداد 10 سے 20 لاکھ تک پہنچنے میں 118 مزید دن لگے۔اگلی 10لاکھ ہلاکتیں 91 جبکہ 40 لاکھ ہلاکتیں 523 دن میں ہوئیں۔
سب سے زیادہ جو ممالک کورونا سے متاثر ہوئے ان میں امریکا پہلے، بھارت دوسرے، برازیل تیسرے، برطانیہ چوتھے، روس پانچویں، فرانس چھٹے، ترکی 7ویں، ایران 8ویں، ارجنٹینا 9ویں جبکہ کولمبیا 10ویں نمبر پر موجود ہے۔
خیال رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا سے 12 لاکھ 15 ہزار 821 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 27 ہزار 4 شہری جاں بحق ہو گئے۔ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 1 روز کے دوران 5.30فیصد رہی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3 ہزار 12 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 66 مزید شہری انتقال کر گئے۔
مزید پڑھیں: کورونا سے 12 لاکھ 15 ہزار افراد متاثر، 27 ہزار سے زائد جاں بحق
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








