کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں آج بھی بارش ہوگی۔محکمۂ موسمیات

تازہ ترین

تازہ ترین

مختلف شہروں میں بارش
(فوٹو: آن لائن)

محکمۂ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے، شہرِ قائد کا زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمۂ موسمیات نے زیریں سندھ کے علاقوں بشمول تھرپارکر، بدین، ٹھٹھہ، عمر کوٹ اور مٹھی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

روشنیوں کے شہر کراچی میں ہلکی پھلکی بارش ہوگی جبکہ ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم، خشک اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔ کراچی کی ہوا میں نمی کا تناسب 56فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 30 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا جو 38 سے 40 درجے تک جاسکتا ہے۔ شمال مشرق سے ہلکی ہواؤں کا دباؤ برقرار ہے۔

شہرِ قائد کی سمندری ہوائیں بند ہوگئیں۔ شمال مشرق سے گرم ہوائیں چل رہی ہیں۔ مشرق اور شمال مشرق میں بادل بن سکتے ہیں۔ کل کے مقابلے میں بارش کا امکان کم ہے تاہم بوندا باندی ہوگی۔

ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات سردار سرفراز نے کہا ہے کہ گجرات میں ہوا کا کم دباؤ موجود ہے جو سمندر کی طرف بڑھ گیا جس کے پھیلاؤ سے کراچی میں سمندری ہوائیں معطل ہوگئیں۔

انہوں نے کہا کہ سمندری ہوائیں کل سے بحال ہوسکتی ہیں۔ آئندہ 3 روز تک موسم گرم رہے گا۔ کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں چند ایک مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: بارشوں کے دوران شہریوں کی جان بچانا اولین ترجیح ہے، وزیر بلدیات

Related Posts