جنیوا: دُنیا بھر میں کورونا سے 22 کروڑ 78 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ وائرس میں مبتلا 46 لاکھ 84 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 22کروڑ 78لاکھ 42 ہزار 815 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 46لاکھ 84ہزار 240افراد جان کی بازی ہار گئے۔
وائرس سے متاثرہ 1 لاکھ 870 افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 86لاکھ 63 ہزار785 ہو گئی۔وائرس کے1 کروڑ 85 لاکھ 62ہزار915 مریضوں کو معمولی تکالیف کا سامنا ہے۔
دُنیا بھر میں 20 کروڑ 44لاکھ 94 ہزار790 افراد کورونا سے صحتیاب ہوگئے۔سب سے زیادہ 4 کروڑ 26لاکھ 34 ہزار54 افراد امریکا میں جبکہ 3 کروڑ 33لاکھ 80 ہزار522 افراد بھارت میں وائرس کا شکار ہوئے۔
امریکا میں کورونا کے باعث 6لاکھ 88 ہزار486 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ بھارت میں وائرس کا شکار4 لاکھ 44ہزار278 افراد جاں بحق ہوئے۔ برازیل میں 2 کروڑ 10لاکھ 69 ہزار 17 افراد متاثر جبکہ 5 لاکھ 89ہزار277 انتقال کر گئے۔
قبل ازیں دنیا بھر میں کورونا سے 1 لاکھ ہلاکتیں 79 دنوں میں جبکہ 10 لاکھ ہلاکتیں 235 روز میں ہوئیں۔اموات کی تعداد 10 سے 20 لاکھ تک پہنچنے میں 118 مزید دن لگے۔اگلی 10لاکھ ہلاکتیں 91 جبکہ 40 لاکھ ہلاکتیں 523 دن میں ہوئیں۔
سب سے زیادہ جو ممالک کورونا سے متاثر ہوئے ان میں امریکا پہلے، بھارت دوسرے، برازیل تیسرے، برطانیہ چوتھے، روس پانچویں، فرانس چھٹے، ترکی 7ویں، ایران 8ویں، ارجنٹینا 9ویں جبکہ کولمبیا 10ویں نمبر پر موجود ہے۔
خیال رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 928 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کا شکار 68 مزید شہری جاں بحق ہو گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے 12 لاکھ 18 ہزار 749 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 27 ہزار 72 شہری زندگی کی بازی ہار گئے۔
مزید پڑھیں: کورونا کے 2 ہزار 928نئے کیسز رپورٹ، 68 مزید شہری جاں بحق
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








