اسلام آباد : ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے پمز اسپتال سے اسمگل کورونا ادویات بیچنے والے گروہ کے کارکن کو گرفتار کرکے ایکٹیمرا انجکشن برآمد کرلئے۔
سی ای او ڈریپ ڈاکٹرعاصم رؤف نے پمز اسپتال میں کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا اسمگلرگروہ کے خلاف کارروائی خفیہ اطلاع پرکی گئی، ڈریپ نے گروہ سے فون پر ایکٹیمرا انجکشن کی خریداری کی۔
سی ای او ڈریپ ڈاکٹرعاصم رؤف نے پمز اسپتال میں کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا اسمگلر گروہ کے خلاف کارروائی خفیہ اطلاع پرکی گئی، ڈریپ نے گروہ سے فون پر ایکٹیمرا انجکشن کی خریداری کی۔
ڈاکٹر عاصم نے بتایا کہ ملزم نے ایکٹیمرا انجکشن ایک لاکھ 10 ہزار میں فروخت کیا، ملزم کو رقم کی ادائیگی، انجکشن وصولی کی فوٹیج بھی بنائی گئی، گروہ ایکٹمرا انجکشنز بیرون ملک سےاسمگل کرتا ہے۔
سی ای او ڈریپ کا کہنا تھا کہ ایکٹمرا انجکشن کی سرکاری قیمت 59 ہزار مقرر ہے، گروہ اسمگل ایکٹمرا انجکشن ایک تا ڈیڑھ لاکھ میں فروخت کرتا تھا تاہم ملزم کی نشاندہی پر گروہ کے مزید ملزمان کی تلاش جاری ہے۔