حکومت الیکشن 2023 ای وی ایم کے ذریعے کرانے کے لیے پُرعزم ہے، شبلی فراز

تازہ ترین

تازہ ترین

حکومت الیکشن 2023 ای وی ایم کے ذریعے کرانے کے لیے پُرعزم ہے، شبلی فراز
حکومت الیکشن 2023 ای وی ایم کے ذریعے کرانے کے لیے پُرعزم ہے، شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو اپنی صلاحیت کو بڑھانا ہو گا، حکومت پرعزم ہیں کہ الیکشن 2023 ای وی ایم پر کروائیں، الیکشن ہمیشہ تنازعات کا شکار رہے ہیں۔

سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کے استعمال کی جانب جانا ہے، اسٹیٹس کو کی فورسز کو ناکامی ہوگی۔ وہ ہفتہ کو گجرات میں فین ایسوسی ایشن سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہماری بجلی کی ضرورت گرمیوں میں 24000 میگاواٹ ہوتی ہے، 60 سے 65 فیصد بجلی کولنگ کیلئے استعمال ہوتی ہے، ملک میں غیر معیاری بجلی کی مصنوعات بنتی ہیں جو ضرورت سے ذیادہ بجلی استعمال کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جاپان نے اپنی بجلی کی مصنوعات کو معیاری بنانے پر توجہ دی ہے، پاکستان میں 80 ملین پنکھے مارکیٹ میں ہیں، غیر معیاری پنکھے کا بل 950 روپے آتا ہے جبکہ سٹار فائیو ریٹنگ کے پنکھے کا بل 384 روپے بل آئے گا۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنولوجی نے کہا کہ 3400 میگا واٹ بجلی معیاری پنکھوں سے بچائی جا سکتی ہے، عوام کو آگاہ کرنے کی ضرورت ہے سٹار ریٹنگ کے پنکھے سے انھیں کیا فوائد ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ فین انڈسٹری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا، 356 ارب سالانہ صارفین معیاری پنکھوں سے بچا سکیں گے۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی سہولت بھی فین انڈسٹری کو مقامی سطح پر فراہم کی جائے گی، دوسرے مرحلے میں معیاری پانی کی موٹروں پر کام شروع کریں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر آرڈیننس نہیں لا رہے ، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے قانون کا بل مشترکہ اجلاس میں لیکر آئیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے بینک اکائونٹس بڑھے ملک غریب ہوا، ان کے لیڈر محلوں میں بیٹھے ہیں، وہ اپنی جائیدادیں پاکستان لیکر آئیں۔

یہ بھی پڑھیں : ڈومیسٹک لیول کی کرکٹ کھیل کر ہم ورلڈ کلاس ٹیم تشکیل دے سکتے ہیں، چیئرمین پی سی بی

Related Posts