اسلام آباد پولیس نے جامعہ حفصہ کے مولانا عبدالعزیز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس نے جامعہ حفصہ کے مولانا عبدالعزیز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
اسلام آباد پولیس نے جامعہ حفصہ کے مولانا عبدالعزیز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے جامعہ حفصہ کے منتظمین اور مولانا عبدالعزیز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا عبدالعزیز کے خلاف مقدمہ پولیس اہلکاروں کو دھمکیاں دینے پر درج کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مقدمہ میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے، لوگوں کو اکسانے اور خوف و ہراس پھیلانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا عبدالعزیز نے جامعہ حفصہ کے باہر پولیس اہلکاروں کو دھمکیاں دی تھیں، پولیس اہلکار جامعہ حفصہ سے امارات اسلامی کا پرچم اتروانے کے لیے پہنچے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : سید خورشید شاہ کی نیب اسیری کو دو سال ہو گئے حکمرانوں کے انتقام کی آگ ٹھنڈی نہیں ہوئی، بلاول زرداری

Related Posts