رواں برس جون کے دوران شادی کے بندھن میں بندھنے والی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اپنے شریکِ حیات کی تصویر سوشل میڈیا پر ڈال دی جس سے مداح ورطۂ حیرت میں مبتلا ہو گئے ہیں۔
فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنے مبینہ شریکِ حیات کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے اس کے کیپشن میں حریم شاہ نے میری زندگی کے الفاظ لکھ کر مداحوں کی مشکل آسان کردی۔ قبل ازیں حریم شاہ اپنے شوہر کو رکنِ اسمبلی قرار دے چکی ہیں۔
دی کرنٹ کے مطابق حریم شاہ کا کہنا ہے کہ جو شخص تصویر میں میرے ساتھ نظر آرہا ہے، وہ میرا شریکِ حیات ہے۔ ان کا تعلق کراچی سے ہے اور وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سیاسی رہنما ہیں تاہم انہوں نے اپنے شوہر کا نام بتانے سے گریز کیا۔
آج سے کم و بیش 3 ماہ قبل 29 جون کے روز حریم شاہ نے سوشل میڈیا پر عروسی جوڑا پہن کر اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنی شادی کی خبر سنائی تاہم اپنے شوہر کا نام ظاہر نہیں کیا جبکہ حریم شاہ آئے روز متنازعہ دعووں کے باعث خبروں کی زینت بنتی ہیں۔
قبل ازیں حریم شاہ کا کہنا تھا کہ میرے شوہر کے قریبی دوستوں کو ہماری شادی کے بارے میں علم ہے۔ شریکِ حیات کی اجازت سے ان کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کروں گی جبکہ مبینہ شادی کی تصاویر میں حریم شاہ کو سرخ لہنگے میں دیکھا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ترکی جانیوالی حریم شاہ کی مساج کروانے کی ویڈیو وائرل،
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








