سپریم کورٹ میں اہم مقدمات کی سماعت، چیف جسٹس کراچی رجسٹری پہنچ گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

سپریم کورٹ میں اہم مقدمات کی سماعت، چیف جسٹس کراچی رجسٹری پہنچ گئے
سپریم کورٹ میں اہم مقدمات کی سماعت، چیف جسٹس کراچی رجسٹری پہنچ گئے

ملک کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ میں اہم مقدمات کی سماعت آج ہوگی جس کیلئے چیف جسٹس گلزار احمد سپریم کورٹ کراچی رجسٹری پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ کراچی رجسٹری میں مفادِ عامہ پر مبنی کیسز کی سماعت کرے گا۔

کراچی کے 35 ہزار پلاٹس کی غیر قانونی چائنہ کٹنگ کیس، ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن اور کے سی آر (کراچی سرکلر ریلوے) بحالی کیس کی بھی سماعت ہوگی۔

سپریم کورٹ میں ریلوے اراضی قبضہ کیس کی بھی سماعت ہوگی۔ کیسز کی سماعت کیلئے وزیر اعلیٰ سندھ، چیف سیکریٹری اور کمشنر کراچی کو نوٹسز ارسال کردئیے گئے۔

عدالتِ عظمیٰ کا 3 رکنی ججز بینچ صوبائی وزیر سعید غنی کے خلاف توہینِ عدالت کیس کی بھی سماعت کرے گا۔ چیف جسٹس نے کراچی رجسٹری پہنچ کر عدالتی کارروائی کا آغاز کردیا۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل چیف جسٹس گلزار احمد 3 روزہ دورے کیلئے انڈونیشیا روانہ ہوگئے جبکہ ان کی جگہ جسٹس عمر عطاء بندیال قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان بن گئے۔

آج سے 8روز قبل سپریم کورٹ کے چیف جسٹس گلزار احمد 3 روزہ سرکاری دورے کیلئے انڈونیشیا روانہ ہوئے۔ ان کی جگہ جسٹس عمر عطاء بندیال نے قائم مقام چیف جسٹس کا عہدہ سنبھال لیا۔

مزید پڑھیں: چیف جسٹس گلزار احمد 3 روزہ سرکاری دورے پر انڈونیشیا روانہ ہو گئے

Related Posts