دُنیا بھر میں کورونا سے 23کروڑ 14لاکھ افراد متاثر، 47لاکھ 42ہزار ہلاک

تازہ ترین

تازہ ترین

دُنیا بھر میں کورونا سے 23کروڑ 14لاکھ افراد متاثر، 47لاکھ 42ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا سے 23کروڑ 14لاکھ افراد متاثر، 47لاکھ 42ہزار ہلاک

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا سے 23 کروڑ 14 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ وائرس میں مبتلا 47 لاکھ 42 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 23کروڑ 14لاکھ 10 ہزار222 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 47لاکھ 42ہزار 941افراد جان کی بازی ہار گئے۔

وائرس سے متاثرہ 96 ہزار 335 افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 85لاکھ 81 ہزار497 ہو گئی۔وائرس کے1 کروڑ 84 لاکھ 85ہزار162 مریضوں کو معمولی تکالیف کا سامنا ہے۔

دُنیا بھر میں 20 کروڑ 80لاکھ 85 ہزار784 افراد کورونا سے صحتیاب ہوگئے۔سب سے زیادہ 4 کروڑ 35لاکھ 32 ہزار306 افراد امریکا میں جبکہ 3 کروڑ 35لاکھ 94 ہزار803 افراد بھارت میں وائرس کا شکار ہوئے۔

امریکا میں کورونا کے باعث 7لاکھ 2 ہزار978 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ بھارت میں وائرس کا شکار4 لاکھ 46ہزار399 افراد جاں بحق ہوئے۔ برازیل میں کورونا سے 2 کروڑ 13لاکھ 8 ہزار 178 افراد متاثر جبکہ 5 لاکھ 93ہزار18 لقمۂ اجل بن گئے۔

قبل ازیں دنیا بھر میں کورونا سے 1 لاکھ ہلاکتیں 79 دنوں میں جبکہ 10 لاکھ ہلاکتیں 235 روز میں ہوئیں۔اموات کی تعداد 10 سے 20 لاکھ تک پہنچنے میں 118 مزید دن لگے۔اگلی 10لاکھ ہلاکتیں 91 جبکہ 40 لاکھ ہلاکتیں 523 دن میں ہوئیں۔

کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں امریکا پہلے، بھارت دوسرے، برازیل تیسرے، برطانیہ چوتھے، روس پانچویں، فرانس چھٹے، ترکی 7ویں، ایران 8ویں، ارجنٹینا 9ویں جبکہ کولمبیا 10ویں نمبر پر موجود ہے۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا  کے 2 ہزار 233 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50 مزید شہری جاں بحق ہو گئے۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 12 لاکھ 34 ہزار 828 افراد کورونا سے متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 27 ہزار 482 افراد انتقال کر گئے۔ 

مزید پڑھیں:  کورونا کے 2 ہزار 233 نئے کیسز رپورٹ، 50 مزید شہری جاں بحق

Related Posts