پی آئی اے نے 6ایئر بس 320طیاروں کو فروخت کرنیکا فیصلہ کرلیا

تازہ ترین

تازہ ترین

پی آئی اے نے 6ایئر بس 320طیاروں کو فروخت کرنیکا فیصلہ کرلیا
پی آئی اے نے 6ایئر بس 320طیاروں کو فروخت کرنیکا فیصلہ کرلیا

کراچی: قومی ایئر لائن (پی آئی اے)فلیٹ سے 6 ایئر بس 320 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کیلئے پیشکشیں طلب کر لی گئی ہیں۔

پی آئی اے کی فلیٹ سے انجنز کے بغیر ان طیاروں کی قیمت کے تعین کے لئے معروف کمپنیوں سے پیشکشیں طلب کی گئی ہیں۔ جبکہ خریداری میں دلچسپی کی حامل کمپنیوں کو 26 اکتوبر دوپہر 3 بجے تک درخواستیں جمع کروانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ بولی اسی روز سہ پہر 4 بجے بولی دہندگان کی موجودگی میں کھولی جائے گی۔

دوسری جانب قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کی خصوصی پرواز برادر اسلامی ملک شام سے زائرین کو لے کر وطن واپس پہنچ گئی ہے۔ کم و بیش 27 برس بعد شام لینڈنگ پر پی آئی اے طیارے کا پرتپاک استقبال ہوا۔

خصوصی پروازیں اربعین کے سلسلے میں دمشق، بغداد اور نجف روانہ ہوئیں، قومی پرچم کے حامل طیارے کو دمشق کے ائیرپورٹ پر واٹر گن سلامی بھی دی گئی۔

باوثوق ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرِ ہوابازی غلام سرور خان اور سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک بھی پرواز میں موجود رہے۔ ائیرپورٹ پر دونوں کی ملاقات شام کے وزیرِ ٹرانسپورٹ سے ہوئی۔ اس دوران پاکستان میں شام کے سفیر موجود رہے۔

قبل ازیں پاکستانی وفد قافلے کی صورت میں حضرت بی بی زینب رضی اللہ عنہا کے مزار پر حاضر ہوا۔ شامی وزیرِ اوقار نے پی آئی اے کے عملے اور وفد کا استقبال کیا۔ وفد نے روضہ بی بی زینب ؑ پر فاتحہ خوانی اور مسجد میں نوافل ادا کیے۔

مزید پڑھیں: ملتان جانے والی پی آئی اے کی پرواز موسم کی خرابی کے باعث کراچی واپس آگئی

وفاقی وزیرِ ہوا بازی غلام سرور خان اور سی ای او پی آئی اے خصوصی پرواز کے ذریعے وطن واپس پہنچ گئے۔ قبل ازیں پی آئی اے کا طیارہ 322 زائرین کو ساتھ لے کر شام کی سرزمین پر 27 سال بعد اترا تھا، جسے تاریخی سنگِ میل قرار دیا جارہا ہے۔

Related Posts