اسلام نے سب سے پہلے خواتین کے حقوق کا تحفظ کیا اور جائیداد میں حصہ رکھا، صدر عارف علوی

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام نے سب سے پہلے خواتین کے حقوق کا تحفظ کیا اور جائیداد میں حصہ رکھا، صدر عارف علوی
اسلام نے سب سے پہلے خواتین کے حقوق کا تحفظ کیا اور جائیداد میں حصہ رکھا، صدر عارف علوی

لاہور: صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ مغرب صرف انسانی حقوق کی بات کرتا ہے مگر ذاتی طور پر بہت سے عوامل پر عمل نہیں کرتا ہے۔ عورت کو سب سے پہلے وراثت میں حصہ اسلام نے دیا۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ اسلام نے ہمیشہ وحدانیت کے ساتھ معاشرے میں موجود امتیازی قوانین کا خاتمہ کیا۔

صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ محترمہ فاطمہ جناح تحریک آزادی کے ہر قدم پر قائداعظم محمد علی جناح کے ساتھ رہیں۔ عورت کی ہراسمنٹ کے حوالے سے معاشرے کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ مینار پاکستان کے خاتون کے ساتھ ہونے والی بدتمیزی کی لوگ ویڈیو بناتے رہے مگر کسی نے ہاتھ روکنے کی کوشش نہیں کی۔

صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ خیبر پختون خوا اسمبلی کے اراکین نے بتایا کہ صوبے میں 50 فیصد خواتین کو ان کے جائز حقوق نہیں دیے جاتے۔ اولاد ، دولت اور مال انسان کے لیے آزمائش نہیں۔ جائیداد کے جھگڑے تیس تیس ، پچاس پچاس سال چلتے ہیں۔

عارف علوی کا کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت نے کہا کہ پہلے جائیداد تقسیم ہو گی پھر خواتین اپنے حقوق سے دستبرد ہوسکتی ہیں۔ جائیداد کا جھگڑا ہر جگہ چل رہا ہے میری اپنی جائیداد کا جھگڑا چل رہا ہے۔ عورت جائیداد پر قبضے کے خلاف محتسب کے پاس جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں امن و استحکام پاکستان اور خطے کے مفاد میں ہے، وزیراعظم عمران خان

Related Posts