اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ، برطانوی فلم ساز و لکھاری جمائما گولڈ اسمتھ، عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان کی لندن میں اپنی فلم کی شوٹنگ کے سیٹ پر کی جانے والی پرفارمنس کے گُن گانے لگیں۔
جمائما گولڈ اسمتھ نے 24 ستمبر کو انسٹاگرام پر راحت فتح علی خان کی جانب سے لندن میں فلم کی شوٹنگ کے سیٹ پر کی جانے والی پرفارمنس کی مختصر ویڈیو اور تصاویر شیئر کیں۔
راحت فتح علی خان کو ویڈیو میں روایتی انداز میں قوالی کو گاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔جمائما گولڈ اسمتھ نے راحت فتح علی خان کی لائیو پرفارمنس کی تعریفیں کرتے ہوئے لکھا کہ اصل براہ راست پرفارمنس ایسی ہی ہوتی ہے۔

انہوں نے مختصر جملے میں تصدیق کی کہ گلوکار نے ان کی فلم کی شوٹنگ کے سیٹ پر پرفارمنس کی اور ساتھ ہی انہوں نے راحت فتح علی خان کے ساتھ خوشگوار موڈ میں کھچوائی گئی تصاویر بھی شیئر کیں۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








