عملے کی ویکسی نیشن نہ کرانے والے بس اسٹینڈ اور بسیں سیل کرنیکا حکم

تازہ ترین

تازہ ترین

Sindh government announces to intra city bus project in Karachi

کراچی:عدالت کی جانب سے کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کی گرفتاریاں روکنے کے احکامات کے بعد محکمہ داخلہ سندھ نے ٹرانسپورٹ سیکٹر سے متعلق کورونا ایس او پیز کا حکم نامہ جاری کردیا۔

صوبے میں موٹر وے پر سفر کرنے کے لیے کورونا ویکسی نیشن لازمی قراردی گئی ہے اورکہا گیا ہے کہ بسوں، ریل گاڑیوں، ٹیکسی ڈرائیور، ہوم ڈیلیوری سروس والے اسٹاف کے لئے بھی کورونا ویکسی نیشن لازمی ہے اوروہ فوری طورپرویکسی نیشن کرالیں۔

علاوہ ازیں حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ 26اور 27ستمبر کومتعلقہ ادارے خصوصی طور پر کورونا ویکسی نیشن کارڈ لازمی چیک کریں اورعملے کی ویکسی نیشن نہ کرانے والے بس اسٹینڈ اور بسوں کو سربمہر کیا جائے گا۔

محکمہ داخلہ سندھ کورونا ایس او پیز سے متعلق نئے احکامات پر عمل درآمد کے لئے صوبے کے تمام کمشنرز کو ہدایات جاری کی ہیں جبکہ پولیس اور انتظامیہ کو سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم کل کراچی میں پہلے بس منصوبے کا افتتاح، سرکلر ریلوے کا سنگ بنیاد رکھیں گے

واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے سندھ حکومت نے جہاں کئی اقدامات کیے تو وہیں ویکسین لگانے کا بھی انتظام کیا، چند روز قبل یہ اعلان بھی کردیا گیا کہ شہریوں کے ویکسی نیشن کارڈز چیک کیے جائیں گے اور ساتھ ہی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کو اس سلسلے میں احکامات بھی جاری کردیے۔

احکامات ملنے کے بعد جمعرات کو آئی جی سندھ مشتاق مہر نے سندھ پولیس کو حکم دیا کہ شہریوں کے ویکسی نیشن کارڈز چیک کیے جائیں اور پیش نہ کیے جانے پر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، یہ حکم ملتے ہی پولیس حرکت میں آگئی اور جمعرات کی شب سے جمعہ تک 18 مقدمات درج کرلیے گئے جبکہ 33 افراد کو گرفتار کیا گیا تاہم کراچی کی مقامی عدالت نے گرفتار شہریوں کو رہا کرنے کا حکم جاری کردیا تھا۔

Related Posts