کراچی:وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کی کسی فورم نے منظوری نہیں دی اور نہ ہی کسی کنسلٹنٹ کی تاحال خدمات لی گئی ہیں،حکومت کے سی آرکے نام پرکسی اے ٹی ایم کو فائدہ پہنچانا چاہتی ہے۔
وزیراعظم کے دورے کراچی اور کے سی آر کے افتتاح پرردعمل دیتے ہوئے اویس شاہ نے کہاکہ کراچی سرکلر ریلوے کے سروے میں بھی دو سال تک لگ سکتے ہیں،یہ کراچی سرکلر ریلوے کا انفر اسٹرکچر نہیں ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ تباہی سرکار کا قومی خزانے کو تباہ کرنے اور کراچی والوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔ جب نئی کے سی آر بنے گی تو یہ اسٹرکچر کام نہیں آئیں گے۔
مزید پڑھیں:الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں پرحکومت اور الیکشن کمیشن جلد ایک پیج پر ہونگے، شیخ رشید
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








